ایک سال میں فائلرز کی تعداد دگنا ہو گئی، 50 ارب ریونیو بھی آیا: وزیر خزانہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں فائلرز کی تعداد دگنا ہو گئی، 50 ارب روپے کا ریونیو بھی آیا ہے، 5 لاکھ نئے فائلرز بھی شامل ہوئے ہیں، نان فائلرز کیخلاف ایکشن لے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ چین کے ساتھ سی پیک فیزٹو کے حوالے سے بات ہو رہی ہے، سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبے اختتام کے قریب ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ 10 آئی پی پیز کے ساتھ ڈسکشن شروع کر دی ہے، پالیسی ریٹ نیچے کی طرف آرہا ہے، امید کرتا ہوں سٹیٹ بینک مزید پالیسی ریٹ کم کرے گا، مہنگائی بھی سنگل ڈیجیٹ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ اگلے مالی سالی تک کم نہیں ہوگا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو ہم نے ٹھیک کرنا ہے، ہم نے جو لیکجز ہیں ان سب کو ٹھیک کرنا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اکتوبر کی ٹائم لائن ہے، ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں