فریال تالپور کی زیرصدارت اجلاس، سانحہ کار ساز کی برسی پر جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپورکی زیرصدارت پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سانحہ کارساز کی برسی پر حیدرآباد میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکرٹری وقار مہدی اور سعید غنی بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، ٹاوَن چیئرمین اور ضلعی عہدیداران نے بھی شرکت کی، اجلاس میں سانحہ کارساز کی برسی پر منعقدہ جلسہ عام میں کراچی سے بھرپور عوامی شرکت کے متعلق حکمت عملی بنائی گئی۔

فریال تالپور نے کہا کہ کراچی کے جیالے حیدرآباد جلسے میں بھرپور شرکت کرکے شہداء کارساز کو خراج عقیدت پیش کریں گے، سانحہ کارساز کی برسی پر حیدر آباد میں ہونے والا جلسہ تاریخی ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں