ایران، حزب اللہ، حوثی باغی ملکر اسرائیل کو جواب دے سکتے ہیں: مشاہد حسین سید

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ حسن نصراللہ کی شہادت پر سب کو دکھ ہوا۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پرایران کو حملے کے لئے روکا گیا تھا، ایران نے ٹارگٹڈ موساد کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کئے، ایران میں جوابی حملے کی صلاحیت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اورامریکا ملے ہوئے ہیں، اسرائیل کو سوچ سمجھ کر رسپانس کرنا پڑے گا، مسلم دنیا میں خاموشی ہے، ایران، حزب اللہ، حوثی باغی ملکر اسرائیل کو جواب دے سکتے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں