عالمی منڈی میں خام تیل قیمتوں کی بڑی چھلانگ، 5 فیصد اضافہ

لندن: (ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ کی خراب صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

برطانیہ میں خام تیل کی قیمت 77 ڈالر 48 سینٹ فی بیرل ہوگئی، امریکا میں خام تیل کی قیمت 73 ڈالر 65 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پرتین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 3.68 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے 3.81 ملین ٹن کے مقابلےمیں 3 فیصد کم ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں