شیخوپورہ: بس اور وین میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 10 شدید زخمی

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ میں بس کی وین کو ٹکر سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 شدید زخمی ہوگئے۔

حادثہ موٹر وے پر کوٹ عبدالمالک کے قریب پیش آیا، حادثہ کا شکار ہونے والی وین کوہاٹ سے لاہور آرہی تھی حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ پانچوں افراد موقع پر دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں امان، بہرام، حضور محمد، فرید اور محمد ایوب شامل ہیں۔

اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں