وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس دن ساڑھے 11 بجے طلب کیا ہے، اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں ایس سی او کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا سے واپسی پر یہ پہلا اجلاس ہوگا۔