ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کیخلاف مقدمہ درج، دہشتگردی کی دفعات شامل
کراچی: (دنیا نیوز) ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف مقدمے میں اشتعال دلانے اورورغلانے سمیت دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق ماہ رنگ بلوچ دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کار اور بلوچستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ورغلا رہی ہے، ماہ رنگ بلوچ جلوسوں اور ریلیوں کی آڑ میں دہشتگردوں کی نقل وحرکت آسان بناتی ہے۔