وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، ایس سی او کانفرنس کی سکیورٹی بارے تبادلہ خیال
لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم سے ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات پر بریف کیا، غیر ملکی مہمانوں کو خصوصی سکیورٹی دینے کے پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محمد شہبازشریف نے محسن نقوی کو ایس سی او کانفرنس کی سکیورٹی سے متعلق اہم ہدایات دیں، وزیر داخلہ نے پی ٹی ایم جرگے کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔