سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، 2 لاکھ 75 ہزار 700 کا تولہ ہو گیا

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونا 200 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونا 171 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ ، 36 ہزار 368 روپے کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2659 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں