اسلام آباد، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں انٹرنیٹ سروسز ایک بار پھر متاثر

اسلام آباد:(دنیا نیوز) اسلام آباد، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں انٹرنیٹ سروسز میں پھر ایک بار خلل پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف شہریوں میں موبائل ایپس آئے روز متاثر ہونے سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں، صارفین کو وٹس ایپ اور دیگر اپلیکیشنز پر اپ لوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پی ٹی اے اور متعلقہ حکام اس حوالے سے کوئی بھی واضح وجہ بتانے سے گریزاں ہیں، آئے روز انٹرنیٹ بندش اور سپیڈ کم ہونے سے صارفین کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں