وزارت توانائی نے ایل این جی ٹرمینل چارجز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت توانائی نے ایل این جی ٹرمینل چارجز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔

وزارت توانائی کے مطابق پاکستان کے پاس ایل این جی کے دو ٹرمینلز ہیں، ٹرمینل ون کو اینگرو اور ٹرمینل ٹو کو سوئی سدرن گیس کمپنی چلا رہی ہے۔

پاکستان میں ٹرمینل ون پر روزانہ کپیسٹی چارجز کی مد میں 2 لاکھ 28 ہزار 16 ڈالر وصول کیے جا رہے ہیں، ٹرمینل ٹو پر روزانہ کپیسٹی چارجز کی مد میں 2 لاکھ 45 ہزار 220 ڈالر وصول کیے جا رہے ہیں۔

وزارت توانائی کے تحریری جواب کے مطابق ٹرمینل ون پر ریگز کپیسٹی 630 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، ٹرمینل ٹو پر ریگز کپیسٹی 600 سے 690 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں