جوڈیشل کمیشن کی تشکیل، سپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کر لیے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا معاملہ، سپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اپوزیشن سے نام طلب کر لئے۔

حکومت اور اپوزیشن سے دو، دو ارکان کے نام طلب کئے گئے، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 4 ارکان جوڈیشل کمیشن کے رکن مقرر ہوں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں