لاڑکانہ: ٹریکٹر کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

قمبر روڈ پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اطلاع پر پولیس اور امدای ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشیں اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خضدار کا رمضان اور ایک نامعلوم نوجوان شامل ہے، زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے، واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں