آرمی چیف سے روسی نائب وزیر دفاع کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر گفتگو
راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے روس کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومین نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی اس ملاقات میں علاقائی سلامتی کے ماحول، باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: روسی نائب وزیر دفاع کی ایئر چیف مارشل سے ملاقات، باہمی فوجی تعاون پر گفتگو
آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران روسی نائب وزیردفاع نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور انتہا پسندی کیخلاف مشترکہ اور متفقہ طریقہ کار پر زور دیا۔