امریکہ اور کینیڈا میں بھارتی قونصل خانے جاسوسی میں ملوث ہیں: گروپتونت پنوں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) خالصتان تحریک کے رہنما گروپتونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اور کینیڈا میں بھارتی قونصل خانے جاسوسی میں ملوث ہیں۔

بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی ناکام سازش کا نشانہ بننے والے خالصتان تحریک کے رہنما گروپتونت سنگھ پنوں نے امریکا اور کینیڈا کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف سخت رویہ اختیار کرے جو ناقدین کو ہمیشہ کیلئے خاموش کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گروپتونت سنگھ پنوں نے میڈیا کو بتایا کہ مودی حکومت کو دوسرے ممالک میں اپنی مذموم کارروائیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے، انہوں نے امریکہ اور کینیڈا پر زور دیا کہ وہ کارروائی کریں، انہوں نے بھارتی قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں