مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ روکنے کیلئے سب کچھ کر رہے ہیں: روس

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کو روکنے کے لئے سب کچھ کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے صدرولادیمیر پیوٹن کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اور افریقہ، نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے کہا ہے کہ روس مشرق وسطیٰ کو ایک بڑے تنازع کی طرف جانے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اس میں شامل تمام فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان پر زور دیتا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جس سے صورتحال کنٹرول سے باہر ہو جائے، انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کسی بھی ملک کے مفاد میں بہتر نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں