میریڈا اوپن اکرون: این لی اور نینا سٹوجانوویچ دوسرے راؤنڈ میں داخل

میکسیکوسٹی : (ویب ڈیسک ) آسٹریلیا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ نینا سٹو جانو ویچ اور امریکی ٹینس کھلاڑی این لی ڈبلیو ٹی اے میریڈا اوپن اکرون ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔

میکسیکو کی ریاست یوکاٹن کے دارالحکومت میریڈامیں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں آسٹریلیا کی ٹینس سٹار نینا سٹوجانوویچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی الزبتھ ہانا منڈلک کو 6-7(9-11) اور 1-6 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں امریکا کی ٹینس کھلاڑی این لی نے پہلے رائونڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی حریف کھلاڑی نوریہ پیریزاس ڈیاز کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 4-6 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔


 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں