عوام پر گیس بم گرانے کی بھی تیاری، قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ متوقع

اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) گیس ملے نہ ملے قیمتوں میں اضافہ ہوگا، کمپنیوں نے اوگرا سے گیس کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد کے اضافے کی درخواست کردی۔

ذرائع کے مطابق سوئی سدرن اور سوئی ناردرن نے قدرتی گیس 669 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے، دونوں کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست اوگرا میں جمع کرا دی۔

درخواست کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے فی ایم ایم بی ٹی یو میں 669 روپے جبکہ ایس این جی پی ایل نے 64 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔

سوئی ناردرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی کی قیمت 1810 روپے 38 پیسے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ سوئی ناردرن کی موجودہ قیمت 1746 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

دوسری جانب سوئی سدرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو 1920 روپے مقرر کرنے کی درخواست آئی ہے، سوئی سدرن کی موجودہ قیمت 1251 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی کو 64 کروڑ 30 لاکھ روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں