قومی کرکٹ ٹیم کا 8 کھلاڑیوں پر مشتمل دوسرا گروپ میلبرن روانہ

کراچی :(دنیا نیوز) دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا 8 کھلاڑی کا دوسرا گروپ میلبرن روانہ ہوگیا۔

 کراچی سے دبئی کے راستے میلبرن روانہ ہونے والوں میں پاکستان وائٹ بال کے کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، صائم ایوب، کامران غلام، عبداللہ شفیق، عامر جمال، حسیب اللہ اورعرفات منہاس شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم کے ساتھ فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سمیت منیجمنٹ کے 5 ارکان بھی میلبرن روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے پہلے مرحلہ میں پاکستان سکواڈ کے 7 کھلاڑی پہلے ہی میلبرن پہنچ چکے ہیں۔

ان میں سابق کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین، عرفان خان نیازی اور فیصل اکرم شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں