بہاولنگر میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 3 فرار ہونے میں کامیاب
بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق مقابلہ چک نمبر 220 نائین آر کے قریب ہوا، پولیس اپنی حراست میں ملزم کو برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی، خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ عدالت کی جانب سے جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کے 3 موٹر سائیکل سوار ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس نے بھی بھرپور طریقے سے جوابی فائرنگ کی، پولیس مقابلہ میں سجاد نامی ملزم موقع پر مارا گیا، ہلاک ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم اقدام قتل، راہزنی اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔