امریکی صدارتی انتخابات: قبل ازوقت ووٹنگ جاری، سوئنگ ریاستوں میں ریکارڈ ٹوٹ گئے

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدارتی انتخابات کیلئے قبل ازوقت ووٹنگ جاری ہے، سوئنگ ریاستوں میں ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

مشی گن میں 25 فیصد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر چکے، جارجیا میں اب تک 29 لاکھ افراد ووٹ ڈال چکے، شمالی کیرولائنا میں 26 فیصد ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کر دیا۔

پانسہ پلٹ ریاستوں میں ٹرمپ کا پلڑا بھاری ہے، قومی سطح پر کملا ہیرس کو ٹرمپ پر ایک فیصد کی برتری حاصل ہے، اب تک 4 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ شہری قبل ازوقت ووٹ کاسٹ کر چکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں