نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کا یکم نومبر سے آغاز

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ یکم سے 5 نومبر تک وانکھیڈے سٹیڈیم ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو میزبان بھارتی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 16 سے 20 اکتوبر تک ایم چناسوامی سٹیڈیم بنگلورو میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 24 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم پونے میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان بھارتی ٹیم کو 113 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری قائم کر لی ہے۔

بھارتی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز روہت شرما لیڈ کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ٹام لیتھم لیڈ کریں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں