رولیکس پیرس ماسٹرز: بھارت کے روہن بھوپنا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
پیرس : (ویب ڈیسک ) بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی رولیکس پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئی ۔
اے ٹی پی کے زیر اہتمام رولیکس پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے۔
مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے حریف برازیلین ٹینس کھلاڑی مارسیلو میلو اور ان کے جرمن جوڑی دار الیگزینڈر زویروف ک سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 4-6 اور 6-7(5-7) سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔