پی سی بی ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے استعفیٰ دے دیا

لاہور: (دنیا نیوز) ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور اختیارات میں کمی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

پاکستان ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور پی سی بی نے ان کے استعفے کی تصدیق کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اختیارات میں کمی اور پھر ویمن ٹیم کی پے در پے شکست ان کے استعفے کا سبب بنی، تانیہ ملک 2021 سے بحیثیت سربراہ ویمن ونگ فرائض سر انجام دے رہی تھیں،

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے ڈائریکٹر صہیب شیخ نے بھی پی سی بی سے راہیں جدا کرلی، صہیب شیخ 2016 سے 2019 پی سی بی سے منسلک رہے اور 13 ماہ قبل انہوں نے دوبارہ پی سی بی جوائن کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں