کراچی: مدرسے میں بچوں سے نازیبا حرکتیں کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) مدرسے میں کمسن بچوں کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملیر سٹی پولیس نے ارسلان نامی شخص کی مدعیت میں کمسن بچوں کے ساتھ مدرسے میں نازیبا حرکات کرنے والے قاری کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا۔
مدعی مقدمہ نے بتایا کہ اس کے 2 بیٹے اور بھانجے کو ملیر آنسو گوٹھ میں مدرسے میں قرآن پاک حفظ کرانے کے لئے داخل کرایا تھا، بچوں نے مدرسے جانے سے انکار کر دیا اور جب ان سے وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ قاری طاہر ان سے ایک ماہ سے غلط کام کررہا ہے۔
مدعی کے مطابق قاری طاہر کے خلاف اپنے دونوں بیٹوں اور بھانجے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرا دیا۔
ملیر سٹی پولیس نے ملزم قاری طاہر کو گرفتار کرلیا جس سے اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔