بہاولنگر: معمولی تلخ کلامی پر شوہر نے بیوی کی جان لے لی
بہاولنگر: (دنیا نیوز) معمولی تلخ کلامی پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
افسوسناک واقعہ ڈاھرنوالہ میں چک 171 میں پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر ملزم نے اہلیہ کے سر پر اینٹوں کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا۔
ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔