مستونگ میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج

کوئٹہ : (دنیانیوز) مستونگ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا، مقدمہ قتل، اقدام قتل، انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا موٹرسائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد کے ذریعے کیا گیا، 7 سے 8 کلو دھماکا خیز مواد اور بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا، بم دھماکے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

واضح رہے کہ مستونگ میں جمعے کی صبح سکول کے قریب بم دھماکے میں 9 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے تھے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں