جھنگ: 12 سالہ بیٹے کی ٹانگ کاٹنے والا سنگدل باپ گرفتار
جھنگ: (دنیا نیوز) پولیس نے کلہاڑی کے وار سے 12 سالہ بیٹے کی ٹانگ کاٹنے والے سنگدل باپ کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق جھنگ کا رہائشی 12 سالہ خرم اپنے ماں سے ملنے گیا تھا جس پر باپ نے بیٹے کو سگی ماں سے رغبت اور محبت پر ٹانگ کاٹ دی۔
ملزم نے دوسری شادی کر رکھی ہے اور خرم اپنے باپ کے ساتھ رہتا ہے جبکہ اس کی ماں کو طلاق ہو چکی ہے۔
افسوسناک واقعہ تھانہ قادرپور کے علاقہ رتہ میں پیش آیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔