عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اڈیالہ جیل پہنچ گئے

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم یوسف اڈیالہ جیل پہنچ گئے جہاں وہ سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ کریں گے۔

ڈاکٹر عاصم یوسف کے ساتھ پمز اسپتال کے تین دیگر ڈاکٹر بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ ہیں، یہ بورڈ عمران خان کی صحت کا جائزہ لے گا اور ان کی طبی حالت کی رپورٹ تیار کر کے عدالت پیش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا، یہ معائنہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر کیا جا رہا ہے، جس نے عمران خان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں