قانون سازی کے دوران ہمیں حکومت نےدھوکہ دیا ،حافظ حمد اللہ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما،حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ قانون سازی کے دوران ہمیں حکومت نےدھوکہ دیا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ قانون سازی جمہوریت کی روح کے خلاف ہے، یہ جمہوریت کےنام پر سیاہ دھبہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیس منٹ میں قومی وسینیٹ سےقانون پاس ہو رہے ہیں، حکومت نے دھوکہ دیا ہے، مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ قانون سازی جمہوریت نہیں اقتدارکی مضبوطی کے لیے ہو رہی ہے، حکومت کے ساتھ اصل لڑائی تواب شروع ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں