ملتان میں بھی سموگ کا روگ، اے کیو آئی 706 پوائنٹس تک جا پہنچا
ملتان: (زینب گردیزی) اولیا کے شہر ملتان میں بھی سموگ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 706 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔
پاکستان کے فضائی آلودہ ترین شہروں میں ملتان آج بھی دوسرے نمبر پر ہے، شہر کا ایئر کوالٹی انڈکس خطرناک حد تک آلودہ ہونے سے اے کیو آئی 706 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو سموگ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہے گا۔