ایبٹ آباد: حویلی ملکاں میں کنویں سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

ایبٹ آباد: (دنیانیوز) ایبٹ آباد میں حویلی ملکاں میں کنویں سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔

پولیس کے مطابق آٹھ ماہ قبل دونوں میاں بیوی کی گمشدگی کی رپورٹ درج ہوئی تھی ، شوہر امام شاہ کی عمر 75 سال جبکہ بیوی جویریہ کی عمر 54 سال بتائی جاتی ہے ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ دونوں لاشوں کونکالنے کیلئے آپریشن مکمل ہوگیا ، کنویں کی گہرائی زیادہ ہونے کے باعث لاشوں کو نکالنے میں وقت لگا اور چار گھنٹے کی کوششوں کے بعد دونوں افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ دونوں کی موت کے حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں