پی آئی اے کی نجکاری: خیبرپختونخوا کا وفاقی وزیر نجکاری کو دوسرا خط
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کی پی آئی اے کی نجکاری کی بولی میں حصہ لینے کا معاملہ، خیبرپختونخوا انویسٹمنٹ بورڈ نے وفاقی وزیر نجکاری کے نام دوسرا خط ارسال کر دیا۔
خیبرپختونخوا حکومت نے یکم نومبر کے خط میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔
خط میں سرمایہ کاری بورڈ نے کہا ہے کہ خط کو بھیجے ہوئے 10 دن گزر چکے ہیں، اَپ ڈیٹ چاہیے، بورڈ آف انویسٹمنٹ کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
متن کے مطابق خیبر پختونخوا انویسٹمنٹ بورڈ پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے، پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر خیبرپختونخوا انویسٹمنٹ بورڈ آپ کے جواب کا منتظر ہے۔