وفاق اور سندھ حکومت کا کیٹی بندر پورٹ بنانے پر اتفاق
کراچی: (دنیا نیوز) وفاق اور سندھ حکومت کا کیٹی بندر پورٹ بنانے پر اتفاق ہوگیا۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر سمندری امور قیصر شیخ کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران ماہی گیروں کے مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کیٹی بندر پورٹ بنانا وقت کی ضرورت ہے۔
مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بڑے ٹرالر کی وجہ سے مچھلی کی افزائش کو نقصان پہنچتا ہے، ویسٹ واٹر ٹریٹ کرکے صنعتوں کو مہیا کریں گے۔