عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 55 ڈالرز کی کمی کیساتھ 2552 ڈالرز ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 4716 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 66 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 395 روپے ہوگئی۔