یو اے ای کی جانب سے لبنانی خواتین کیلئے 80 ٹن امدادی سامان روانہ

بیروت: (ویب ڈیسک) متحدہ امارات نے لبنان میں خواتین کیلئے 80 ٹن ضروری اشیاء پر مشتمل امدادی سامان سے لدھے 2 طیارے بھیجے ہیں۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس خصوصی امداد کو جنرل ویمنز یونین کی چیئرپرسن اور سپریم کونسل برائے ماں اور بچے کی صدر، فیملی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی سپریم چیئرپرسن شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی جانب روانہ کیا گیا ہے۔

صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایات کے مطابق اکتوبر کے اوائل میں شروع کی گئی اس مہم کے تحت نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین، شیخ منصور بن زاید النہیان کی پیروی میں اور صدارتی عدالت برائے ترقی اور فالون ہیروز کے امور کے نائب چیئرمین اور بین الاقوامی انسانی اور فلاحی کونسل کے چیئرمین شیخ طیب بن محمد بن زاید النہیان کی نگرانی میں لبنان کے عوام کے لیے امدادی سامان بھیجنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ بھیجے گئے دو طیارے ریلیف ایئر برج مہم کے 19 ویں اور 20 ویں طیارے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں