کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، مطلوب ڈاکو گرفتار
کراچی: (دنیانیوز) پاکستان رینجرزسندھ اور پولیس نے سائٹ ایریا میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ڈاکو گرفتار کرلیا ۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد عمران عرف عمران سندھی کے نام سے ہوئی، ملزم بینکوں سے پیسے نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنےوالےگروہ کاانتہائی مطلوب کارندہ ہے ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کاکہنا تھا کہ ملزم مختلف علاقوں سے متعدد شہریوں سے مبلغ 58لاکھ 40 ہزار روپے چھین چکا ہے، ملزم نے 2022 سے اب تک ساتھیوں کے ہمراہ 300سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کو ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے، ملزم اس سے قبل متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہےاور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آرز درج ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ گرفتارملزم کو بمعہ اسلحہ مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔