اطالوی بحری جہاز امریگو وسپوچی کی کراچی آمد، پُرتپاک استقبال

کراچی: (دنیا نیوز) اطالوی بحری جہاز امریگو وسپوچی (AMERIGO VESPUCCI) کی کراچی آمد ہوئی۔

پاک بحریہ کے آفیشلز اور اطالوی سفیر مریلینا ارملن نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا، اطالوی بحریہ کا تربیتی جہاز امریگو وسپوچی، خیر سگالی دورےپر کراچی پہنچا ہے۔

رواں سال اکتوبر میں اطالوی بحریہ کے ایئر کرافٹ کیریئر آئی ٹی ایس کیوور (CAVOUR) اور فریگیٹ آئی ٹی ایس الپینو (ALPINO) نے بھی کراچی کا دورہ کیا۔

گزشتہ ماہ میں مسلسل تیسرے اطالوی بحریہ کے جہاز کی پاکستان آمد بالعموم پاک اطالوی دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے بحری تعاون کا مظہر ہے۔

پاکستان نیوی اہم بین الاقوامی نیویز سے دیرپا بحری تعاون کے فروغ کےلئے کوشاں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں