شام میں سیاسی منتقلی پرامن اور ہموار ہوگی: شامی وزیر انصاف

دمشق: (ویب ڈیسک) شام کے وزیر انصاف احمد السید نے کہا ہے کہ شام میں سیاسی منتقلی پرامن اور ہموار ہوگی۔

شام کے وزیرانصاف احمدالسید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے صورت حال کو پرسکون کرنے کے لیے الشرع سے اتفاق کیا ہے، انہوں نے کہا احمد الشرع نے شام کےانقلاب میں اہم کردار ادا کیا ہے، ان کا نام تاریخ میں درج کیا جائے گا۔

وزیر انصاف نے نشاندہی کی کہ شام کے صدر بشار الاسد نے حزب اختلاف اور لاکھوں بے گھر افراد کی آوازوں کو نظر انداز کیا، انہوں نے وضاحت کی کہ الاسد کو حزب اختلاف کو ایڈجسٹ کرنا اور اس کے ساتھ مذاکرات کرنا ہوں گے۔

وزیر انصاف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کو اسد کی رخصتی کی اطلاع بالکل نہیں دی گئی، کوئی نہیں جانتا کہ بشارالاسد کہاں جا رہے ہیں اور ان کے ساتھ کیا ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسد کو شامیوں کے لئے استعفیٰ کا بیان دینا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں توقع نہیں تھی کہ حکومت اتنی تیزی سے گرے گی، لیکن معاملہ واضح تھا، وزراء کی اکثریت دمشق میں موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں