فراہمی آب سندھ کے شہریوں کا سب سے بڑا مسئلہ قرار

کراچی: (دنیا نیوز) فراہمی آب سندھ کے شہریوں کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دے دیا گیا۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے سندھ لوکل گورنمنٹ پرفارمنس انڈیکس جاری کردیا، 67 فیصد شہریوں نے غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی نظام کے حق میں رائے دی، 91 فیصد شہریوں نے بلدیاتی نمائندوں کی کم از کم تعلیمی قابلیت گریجویٹ کرنے کی تجویز دی۔

سندھ کے 6 فیصد افراد کی رائے میں لائبریری نہ ہونا سب سے بڑا مسئلہ ہے، 25 فیصد شہریوں کے خیال میں پانی، 32 فیصد کے خیال میں ڈرینج سب سے بڑا مسئلہ ہے، صرف 13 فیصد شہریوں کی رائے ہے کہ سندھ میں روزانہ کچرا اٹھایا جاتا ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق 51 فیصد کا خیال ہے کہ پیدائش اور اموات سرٹیفکیٹ پر اضافی پیسے لئے جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں