شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری، کراچی سٹیڈیم کا تعمیراتی کام مکمل
کراچی: (دنیا نیوز) چیمپئنز ٹرافی سے قبل شائقین کرکٹ کو خوشخبری مل گئی، نیشنل سٹیڈیم کراچی کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں نئی بلڈنگ کی تزین و آرائش کا کام جاری ہے، گراؤنڈ فلور پر آئی سی سی کے دفاتر اور گراؤنڈ سٹاف کے لئے جگہ مختص کی گئی ہے۔
پہلی منزل پر ٹیموں کے لئے ڈریسنگ رومز بنا جا رہے ہیں، دوسری اور تیسری منزل پر ہاسپٹیلیٹی باکسز کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ چوتھی منزل پر وی وی آئی پیز کے لئے جگہ مختص ہو گی۔
گراؤنڈ سمیت 5 منزلہ عمارت کی تزین و آرائش کا کام 31 دسمبر تک مکمل ہونا ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 15 دسمبر تک تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ڈیٹ لائن دی تھی۔