پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر تک کمی متوقع ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں کو برقرار رکھا جاسکتا ہے، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔
پٹرولیم ڈویژن ذرائع کا بتانا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ رہا ہے، آج برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل 74 ڈالر اور 49 سینٹ فی بیرل تک فروخت ہورہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی اعلان وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرینگے۔