شہرہ آفاق شاعر، قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو دنیا چھوڑے 42 برس بیت گئے

لاہور: (دنیا نیوز) شہرہ آفاق شاعر اور قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو دنیا سے رخصت ہوئے بیالیس برس بیت گئے۔

حفیظ جالندھری کی شاعری اور تخلیقات آج بھی مشعل راہ ہیں، حفیظ جالندھری نے کئی مشہور غزلوں اور نظموں کے ساتھ ساتھ کئی کتابیں بھی لکھیں، گیت نگاری میں بھی کمال عبور حاصل تھا، ان کا کلام ’’ابھی تو میں جوان ہوں‘‘ گا کر گلوکارہ ملکہ پکھراج نے ملک گیر شہرت حاصل کی۔

حفیظ جالندھری کو فنی خدمات پر ہلال امتیاز، حسن کارکردگی اور صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں