پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخی بلندیوں کو چھونے کے بعد منفی زون میں جانے لگی
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخی بلندیوں کو چھونے کے بعد اچانک سے منفی زون میں جانے لگی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا۔
سٹاک ایکسچینچ میں کمی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس 1509 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 414 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی مزید 17 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278.47 روپے سے کم ہو کر 278.30 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔