پی آئی اے نے ایک اور اے ٹی آر طیارے کو آپریشنل ڈیوٹی میں شامل کرلیا

کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں اضافہ جاری ، ایک اور لانگ گراؤنڈڈ اے ٹی آر طیارہ آپریشنل ڈیوٹی میں شامل ہوگیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے سی ای او کا کہنا ہے کہ طیارے کی آپریشنل ڈیوٹی میں شمولیت سے پی آئی اے کی گلگت، سکھر، تربت اور گوادر کی پروازوں کو تقویت ملے گی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے اپنے آپریشنل طیاروں میں اضافہ کرے گی کیونکہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی ختم ہوچکی ہے۔

پی آئی اے نیٹ ورک کو یورپ اور برطانیہ تک بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں بوئنگ 777 کے آپریشنل بیڑے کی تعداد 8 ہو جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئربس اے 320 طیاروں کی تعداد 12 تک پہنچنےکی توقع ہے جب کہ پی آئی اے کے منصوبے کےتحت اے ٹی آر طیاروں کی تعداد 2ہو جائے گی۔ یہ فلیٹ اپ گریڈ 2025 کیلئے پی آئی اے کے جارحانہ آپریٹنگ پلان کے مطابق ہیں۔

ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائن اپنےنیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے نئے فضائی روٹس سے بیرون ملک مقیم تارکین کو کم خرچ سفری سہولت دستیاب ہوگی، پی آئی اے کی بروقت روانگی کی شرح 90 فیصد سے تجاوز کر رہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں