گورنر سندھ سے کرم عمائدین کی ملاقات، نفرت کے خاتمے، امن و امان برقرار رکھنے کا عزم

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ضلع کرم کے عمائدین کے 18 رکنی وفد نے ملاقات کی، عمائدین نے ادویات اور غذائی اشیاء کی فراہمی پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کے دوران کرم کے عمائدین نے نفرت کا خاتمہ امن و امان برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ضلع کرم کے مسائل کے حل کیلئے موجودہ حکومت پر عزم ہے، مسائل کے مستقل حل کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ باہمی اتحاد سے بیرونی سازش ناکام بنائی جاسکتی ہے، متاثرہ علاقوں میں کروڑوں روپے کی ادویات و امدادی سامان بھیج چکے، ضرورت پڑنے پر مزید امدادی سامان بھی روانہ کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں