اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی۔
محمد اسحاق ڈار نے سفیر ڈونلڈ بلوم کو پاکستان میں اپنی مدت کامیابی سے مکمل کرنے اور پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔
نائب وزیراعظم نے حکومت پاکستان کے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مثبت روابط جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔