پاکستانی بیٹر صائم ایوب علاج کے لئے لندن پہنچ گئے، ڈاکٹرز نے معائنہ کیا
لندن: (دنیا نیوز) پاکستانی بیٹر صائم ایوب علاج کے لئے لندن پہنچ گئے جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔
ذرائع کے مطابق صائم ایوب کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے جن کی رپورٹس کل آئیں گی، کل دوبارہ ڈاکٹرز رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ علاج میں کتنا وقت لگے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بیٹر صائم ایوب کے علاج معالجے کے لئے مکمل تعاون کا اعلان کیا ہے، صائم ایوب اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کیپ ٹاؤن سے لندن پہنچے تھے۔
ذرائع کے مطابق لندن ہائی کمیشن کا عملہ صائم ایوب کی دیکھ بھال میں مکمل معاونت کر رہا ہے۔