یوم پاکستان پر واہگہ اور گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور: (دنیا نیوز) یوم پاکستان پر واہگہ اور گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب ہوئی۔

تقریب میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں نے لہو گرما دینے والی پریڈ کی، واہگہ بارڈر پر شہریوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، مرد، خواتین ، بچے سب جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوگئے۔

گنڈا سنگھ بارڈر پر بھی پرچم اتارنے کی شاندار تقریب ہوئی، سینہ سپر جوانوں نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں