ناقص کارکردگی: شاہین، شاداب کو آرام دینے کی صدائیں گونجنے لگیں

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاداب اور شاہین کو آرام دینے کی تجویز پیش کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق آل راؤنڈر و کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو نیوزی لینڈ کیخلاف پانچویں ٹی20 میچ میں آرام کروایا جائے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ کیویز کے ہاتھوں چوتھے ٹی20 میچ میں شکست کے بعد گرین شرٹس کے ہاتھوں سے سیریز نکل چکی ہے تو بہتر ہے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں